• اکتوبر 24, 2020

شراب لائسنس کیس: وزیراعلیٰ عثمان بزدار سوالوں کے جواب نہ دے سکے، نیب ذرائع

لاہور:  وزیراعلی پنجاب شراب لائسنس نیب پیشی کا معاملے پر اٹھارہ اگست تاریخ گزر گئی لیکن سردار عثمان بزدار نیب میں سوالنامے کا جواب جمع کروانے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو شراب لائنس کیس میں سوالنامے جمع نہ کروانے پر تحریر طورپر ریمائنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شراب لائسنس کیس سے متعلق نیب نے وزیراعلیٰ کو 25 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا، نیب نے وزیراعلی پنجاب کو جائیدادوں سے متعلق بھی بارہ صفحات پر مشتمل پرفارمہ دیا تھا۔ وزیراعلی پنجاب نے پرفارمہ کے مطابق کوئی بھی جواب نیب کو جمع نہ کروایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں بارش: وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا دورہ، پانی کی نکاسی کا جائزہ

Read Next

پاک امریکا تعلقات افغان امن عمل کو یقینی بنانے کیلئے ناگزیر ہیں: وفاقی وزیر خارجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے