• اکتوبر 30, 2020

شراب لائسنس کیس: عثمان بزدار نے 4 صفحات پر مشتمل جواب نیب میں جمع کرا دیا

لاہور:شراب لائسنس کیس کے حوالے سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ عثمان بزدار کی جانب سے 17 سوالوں کا جواب نیب میں جمع کروا دیا گیا۔ 4 صفحات پر مشتمل جواب وزیر اعلی پنجاب کے نمائندے عبیداللہ ایڈووکیٹ نے جمع کرایا۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ شراب لائسنس کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، لائسنس کے اجراء میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، شراب کا لائسنس دینے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے اور ماضی میں کل 11 لائسنس جاری کیے گئے، 9 لائسنس ڈی جی ایکسائز نے خود جاری کیے، سال 2000 اور 2001 میں گورنر نے لائسنس جاری کیے۔ تحریری جواب میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر واپس بھجوائی، اکرم اشرف گوندل نے لائسنس جاری کر کہ دوبارہ سمری وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ بھجوائی، پرنسپل سیکرٹری نے سمری متعلقہ فورم نہ ہونے کی بنیاد پر دوبارہ واپس بھجوا دی۔ جواب میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایکسائز کے وزیر نے متعلقہ ہوٹل کو دیا گیا شراب کا لائسنس معطل کر دیا، اس لائسنس کو لاہور ہائیکورٹ نے 2019 میں بحال کر دیا، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل ابھی بھی زیر التوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جواب میں مزید کہا کہ نجی ہوٹل کے لائسنس پر آج تک شراب کی ایک بھی بوتل فروخت نہیں ہوئی، ہوٹل انتظامیہ نے لائسنس کو ری نیو کروانے کے لیے بھی اپلائی کر رکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نیب نے آصف زرداری کے خلاف پارک لین ‏‏کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

Read Next

کورونا سے 15 اموات، تعداد 6 ہزار 190 ہوگئی، 2 لاکھ 89 ہزار 832 شہری متاثر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے