• اکتوبر 27, 2020

شراب لائسنس کیس تحقیقات کا معاملہ: نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا

لاہور: شراب لائسنس کیس تحقیقات کے معاملے میں نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرلیا۔ قومی احتساب بیورو نے سینئر بیوروکریٹ سمیت 6 افسران کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے شراب لائسنس کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے 17 سوالوں کا جواب نیب میں جمع کروایا جا چکا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے اپنے جواب میں کہا شراب لائسنس کے معاملے پر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، لائسنس کے اجراء میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، شراب کا لائسنس دینے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے اور ماضی میں کل 11 لائسنس جاری کیے گئے، 9 لائسنس ڈی جی ایکسائز نے خود جاری کیے، سال 2000 اور 2001 میں گورنر نے لائسنس جاری کیے۔

تحریری جواب میں کہا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر واپس بھجوائی، اکرم اشرف گوندل نے لائسنس جاری کر کہ دوبارہ سمری وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ بھجوائی، پرنسپل سیکرٹری نے سمری متعلقہ فورم نہ ہونے کی بنیاد پر دوبارہ واپس بھجوا دی۔

جواب میں سردار عثمان بزدار نے کہا ایکسائز کے وزیر نے متعلقہ ہوٹل کو دیا گیا شراب کا لائسنس معطل کر دیا، اس لائسنس کو لاہور ہائیکورٹ نے 2019 میں بحال کر دیا، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل ابھی بھی زیر التوا ہے، نجی ہوٹل کے لائسنس پر آج تک شراب کی ایک بھی بوتل فروخت نہیں ہوئی، ہوٹل انتظامیہ نے لائسنس کو ری نیو کروانے کے لیے بھی اپلائی کر رکھا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Read Next

بارش کے بعد کراچی میں مسائل: کہیں پانی نکل گیا تو کہیں حالات جوں کے توں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے