• جون 14, 2021

شدید گرمی: شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا، لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

لاہور: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔ شدید گرمی کے ساتھ ہی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ہری بلبلا اٹھے۔ ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیدوار 22 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے7 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ 8 سے 10 تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق تربیلا میں پانی کے کم اخراج کے باعث 3 ہزارمیگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پانی اخراج میں اضافے سے بجلی پیداوار بڑھ جائے گی، ملک میں سسٹم کی حفاظت کیلئے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھٹوں کو زگ زیگ سسٹم پر منتقل نہ کرنے والے مالکان پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

Read Next

عوام کے سامنے اپنا یا محبت کا تماشا مت بنوائیے: رابعہ بٹ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے