• ستمبر 18, 2021

شاہ محمود قریشی کی تاجک ہم منصب کیساتھ ملاقات، افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

دوشنبے: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ تاجکستان میں تاجک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کا تسلسل، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کا مظہر ہے، بطور صدر شنگھائی تعاون تنظیم تاجکستان نے بہترین قیادت کا مظاہرہ کیا، افغانستان میں امن و استحکام کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نینسی پلوسی کی کابل کا دورہ کرنے پر کانگریس ارکان پر تنقید

Read Next

شتر مرغ میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے، ماہرین

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے