• جنوری 27, 2021

شاہ محمود کی اماراتی بین الاقوامی تعاون کے امور کی وزیر مملکت سے ملاقات

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نائیجر میں عرب امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور کورونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی اور امارات کی وزیر مملکت ریم الہاشمی کے مابین ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور عرب امارات کے مذہبی، تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ تعلقات ہیں۔ اماراتی وزیر نے اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھانے پر شاہ محمود قریشی کے بیان کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کی ویزہ میں مشکلات دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم کا ٹولہ کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ہے،فردوس عاشق اعوان

Read Next

ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہیں: رپورٹ وزارت خزانہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے