• نومبر 28, 2020

شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف ترک صدر کے ٹھوس موقف کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے ترک ہم منصب کو ترکی کے 97 ویں ریپبلک دن کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا اسلامو فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش ہے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں افغان امن عمل، خطے میں سلامتی کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان، خوشحال، پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، خطے میں استحکام افغانستان میں قیام امن کے ساتھ وابستہ ہے، افغان شہریوں کی سہولت کیلئے پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں افغان ویلوسی جرگہ کے اراکین کی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا بین الافغان مذاکرات کی صورت میں افغان قیادت کے پاس امن کا بہترین موقع ہے، افغانستان میں امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کا نتیجہ خیز ہونا ضروری ہے، پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل اور خطے میں استحکام کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ

Read Next

قومی اسمبلی: ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع کو ایوان سے باہر نکال دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے