• مئی 23, 2022

شاہ محمود سے یورپی کمیشن کے نائب صدر کا رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں یوکرین کی موجودہ صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس اور یوکرین کا مسئلہ سفارت کاری کے ذریعہ حل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندے کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا، وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسئلے کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا کیسز کی شرح تمام شہروں میں 10 فیصد سے کم

Read Next

Headlines | 03 March 2022 | A1 TV

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے