• ستمبر 19, 2021

شاہ محمود سے برطانوی ہم منصب اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہم منصب اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے میں ریڈ لسٹ کا معاملہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، برطانیہ اس معاملے پر نظر ثانی کرے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دے، طالبان کے اپنی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ کرنے کے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغانوں کی سماجی، اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت فراہم کرے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عوام میں اب بھی کورونا ویکسین کے حوالے سے ابہام ہے: تیمور سلیم جھگڑا

Read Next

فواد چودھری کی پی ڈی ایم جلسے کے بعد فضل الرحمان کے پھر بیمار ہونے کی پیشگوئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے