• مئی 26, 2022

شاہین کی درخواست پر قلندرز کا زمان خان کیلئے گھر بنانے کا اعلان

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے ٹیم کے فاسٹ بولر زمان خان کے لیے آزاد کشمیر کے علاقے چکسوالی میں نیا گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) ثمین رانا کی جانب سے زمان خان کے اعزاز میں سجائی گئی ایک تقریب کے دوران کیا گیا جہاں کرکٹر کے والد بھی موجود تھے۔

ثمین رانا نے اس موقع پر زمان خان کی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اس پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ ملکی و غیر ملکی بڑے کھلاڑیوں کے درمیان تھا پھر بھی اس نے اپنی الگ پہچان بنائی، محنت سے پوری ٹیم کا ساتھ دیا، ہماری خواہش تھی کہ اس کے گھر آئیں اور اس کے والد سے ملاقات کرکے شکریہ ادا کریں۔

سی او او قلندرز نے کہا کہ زمان کی وجہ سے قلندرز کو 6 سال بعد ٹرافی ملی، وہ ایسا بچہ ہے جس نے اس ٹورنامنٹ میں دو میچز اکیلے ہی جتا دیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آنے سے قبل ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے درخواست کی کہ زمان کے پاس پکا مکان نہیں ہے، اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے گھر تعمیر کیا جائے گا۔

دوسری جانب قومی کرکٹر محمد عامر کو لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا یہ اقدام کافی پسند آیا جس کی انہوں نے تعریف کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی اس بات نے دل جیت لیا ہے۔

Read Previous

امریکا نے یوکرین کیلئے 20 کروڑ ڈالرکی اضافی فوجی امداد کی منظور ی دیدی

Read Next

والد کی وجہ سے اسکول میں لڑکے میرا مذاق اڑاتے تھے: بیٹا بپی لہری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔