• اکتوبر 26, 2020

شاہین آفریدی لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے کے خواہشمند

لاہور،کاونٹی کرکٹ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمپشائر کاؤنٹی کیلئے اپنے اختتامی میچ میں چار بالز پر چار وکٹوں کے کارنامے سمیت چھ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے پیسر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے دوران انہیں بہت سیکھنے کا موقع ملا جو انہیں مستقبل قریب میں کام آئے گا جب وہ قومی ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہشمند شاہین آفریدی نے اعتراف کیا کہ وہ رواں سیزن کے ابتدائی میچوں میں عمدہ باؤلنگ نہیں کر سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی تاہم کاؤنٹی نے انہیں بھرپور انداز سے سپورٹ کیا جس کے سہارے وہ آخری میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے جبکہ انہوں نے اپنے ہدف پر باؤلنگ جاری رکھی لیکن اب وہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور پلے آف مرحلے میں لاہور قلندرز کو فاتح بنانے اور لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

منی لانڈرنگ کیس،عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیش

Read Next

سانحہ بلدیہ فیکڑی کیس: رحمان بولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے