• نومبر 25, 2020

شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ‌ میں‌ 21 فروری تک توسیع

اسلام آباد:  احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں‌ 21 فروری تک توسیع کر دی، نیب نے شریک ملزم شاہد اسلام سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی.

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی احتساب عدالت لایا گیا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھبرائیں نہیں، سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آج سے نہیں، جب سے آئی ہے تب سے ناکام ہے، ہر روز پاکستان کی عوام سے دو ارب روپے لوٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان اور عثمان بزدار بتائیں کہ عوام کو کون لوٹ رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے جو عوام کو لوٹ رہی ہے، عوام کا پیسہ اے ٹی ایم کھا گئی، مہنگائی پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہ حکومت تو ختم ہو چکی ، ایک جنازہ رکھا ہے جب مرضی پڑھ لیں۔ حکومت میں جو مرضی تبدیلی لے آئیں اب بہتری نہیں آئے گی، عوام نے تبدیلی کےاثرات خود دیکھ لئے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

صدر مملکت سے گورنر سندھ کی ملاقات

Read Next

پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر میں آگ لگ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے