• دسمبر 5, 2021

شاہد آفریدی پر شرمناک الزامات لگانے والی بھارتی اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار

ممبئی: اے ون ٹی وی ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پر شرمناک الزامات لگانے والی بالی ووڈ کی اداکارہ و ماڈل گرل عرشی خان کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے سب سے بڑے رئیلٹی شو بگ باس میں شرکت کرنے والی ماڈل گرل عرشی خان کی گاڑی کو حادثہ نئی دہلی کے علاقے مالویہ نگر میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ حادثے کے وقت عرشی خان گاڑی میں موجود تھیں اور انہیں زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منقتل کردیا گیا جہاں پر عرشی خان نے سینے میں درد کی شکایت ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی تاہم گاڑی کے ائیربیگ کھلنے کے باعث اداکارہ محفوظ رہیں اور زیادہ چوٹیں لگنے سے بال بال بچ گئیں۔

یاد رہے کہ 2015 میں عرشی خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلےباز شاہد خان آفریدی پر شرمناک اور بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 23 November 2021 | A1 TV

Read Next

سپریم کورٹ: شوگر ملز کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے