• مئی 24, 2022

شاہد آفریدی پی ایس ایل7 سے دستبردار ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش رہا تاہم کمر کی تکلیف کے باعث مزید کھیلنا مشکل ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ 16سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باوجود قومی ٹیم اور مختلف لیگز کھیل رہا تھا، کیرئیر میں فینز کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

سابق کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا دیکھائی دیئے تھے جبکہ فیلڈنگ کے دوران انہیں مشکلات کا بھی سامنا تھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرک کے دو پولنگ سٹیشنز میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی گئی

Read Next

اسلام آباد میں ڈکیت گینگ کے دو کارندوں سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے