• نومبر 25, 2020

شان شاہد نے ‘ارطغرل غازی’ کو شاہکار قرار دیدیا

لاہور: لالی وڈ کے سینئر اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ حکومت کا کنٹرول سرکاری ٹی وی کے مواد پر ہے لہذا سرکاری ٹی وی کو اب جاگ جانا چاہیے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں شان شاہد نے پی ٹی آئی کو ملک میں جمہوریت کی آخری امید بھی قرار دیا۔ اداکار شان شاہد نے پی ٹی وی پر وزیر اعظم کی ہدایت پر نشر ہونے والی مقبول ترین تُرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ ڈرامے پر بات کرتے ہوئے اسے ایک شاہکار قرار دیا۔ اداکار نے کہا کہ پاکستانی شائقین کیلئے ایسے ڈرامے بنائے جانے چاہئیں جن سے معلوم ہو کہ ہمارے خطے میں اسلام کیسے پہنچا؟شان شاہد نے کہا کہ حکومت سمیت کوئی بھی فحاشی اور بے حیائی کا تعین نہیں کرسکتا لیکن خاص حدود کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ویانا اوپن کا سنسنی خیز آغاز، روڈیونوف نے شیپوویلوف کو اپ سیٹ کر دیا

Read Next

اداکارہ سونیا حسین کو لاہور پسند آ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے