• اکتوبر 23, 2020

‘شادی ہالز اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں سے مشاورت جاری ہے’

اسلام آباد،وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سیاحت، شادی ہالز، پارکس اور ریسٹونٹس کھولنے کی اجازت کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت کی کورونا بارے آئندہ اقدامات کے لئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف شعبوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لئے این سی او سی کی سطح پر صوبوں سے مشاورت کی جا رہی ہے، مارکیٹوں کے اوقات کار پر بھی نظر ثانی کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ ہم نے اس ضمن میں تجاویز لی ہیں، صوبوں کو کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں ایس او پیز فائنل کریں، یہ تمام تجاویز وزیراعظم کی زیر صدارت این سی او سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، اس ضمن میں آئندہ چند روز میں وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف کا لاہور کا دورہ، ریٹائرڈ اور حاضر سروس سینئر فوجی افسران سے ملاقات

Read Next

کشمیر کا مسئلہ قراردادوں اور 2 منٹ کی خاموشی سے حل نہیں ہوگا: سراج الحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے