• اکتوبر 26, 2021

شادی کے سوال پر سلمان کا بھارتی گلوکارہ کو دلچسپ جواب

ممبئی: بالی وڈ کے ‘دبنگ’ اداکار سلمان خان نے شادی سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی گلوکارہ افسانہ خان کو دلچسپ جواب دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی گلوکارہ اور بگ باس 15 کی کنٹیسٹنٹ افسانہ خان نے پریمیئر ایپیسوڈ کے دوران سلمان خان سے شادی سے متعلق سوال کیا۔افسانہ خان نے سلو میاں سے پوچھا کہ آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں، میں تو اپنے منگیتر کے بغیر بیمار پڑ گئی تھی۔

سلمان خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ‘میں یہ نہیں کہوں گا کہ ابھی تھوڑا ٹائم ہے ، دراصل اب تو وہ تھوڑا ٹائم بھی نکل چکا ہے ۔گلوکارہ نے پوچھا کہ اگر میں آپ کو ‘بھائی’ کہوں تو ؟ اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ ‘ضرور کہیں، کیونکہ اب مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں پورے ہندوستان کا بھائی ہوگیا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کامیڈی کے فادر کا انتقال ہوا ہے: جونی لیور

Read Next

لاہورمیں نوکری کا جھانسہ دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے