• نومبر 27, 2020

شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر بھارتی اداکارہ پر چھریوں کے وار

ممبئی:  بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترا کو شادی کی پیشکش ٹھکرانے پر دوست کی جانب سے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، اداکارہ مالوی ملہوترا کا پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتانا ہے کہ ‘ وہ اور منیش پال سنگھ ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں، منیش سنگھ اُن سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اُنہوں نے انکار کے بعد بات کرنا بھی بند کر دی تھی جس پر ملزم طیش میں آ گیا۔

مالوی نے پولیس کو مزید بتایا کہ ‘وہ گزشتہ رات دبئی سے واپس بھارت پہنچی تھیں، کھانے پینے کیلئے مقامی کیفے جا رہی تھیں کہ منیش آیا اور بات چیت بند کرنے کی وجہ پوچھی، انہوں نے ملزم سے کہا کہ وہ بات نہیں کرنا چاہتیں اس لئے ان کا پیچھا چھوڑ دے تاہم منع کرنے پر اس نے چھریوں سے 3 وار کئے جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہو کر زمین پر گر گئیں۔‘

پولیس کے مطابق مالوی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.63 روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Read Next

ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گلوکارہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے