• مئی 24, 2022

شاداب خان فٹ قرار، آج ٹیم کی قیادت کریں گے

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ساتویں سیزن کے ایلیمینیٹر ون سے قبل فٹ قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد وہ آج قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کی قیادت کریں گے۔

23 سالہ آل راؤنڈر گروئن انجری کی وجہ سے لیگ کے آخری تین میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر حسن علی کی اسکین رپورٹس کلیئر ہیں تاہم ان کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور فہیم اشرف بھی فٹنس سے گزریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو بھی تندرست قرار دیا جا رہا ہے جس کے بعد انہیں بھی میچ میں شامل کرنے کا امکان ہے تاہم اس کا فیصلہ میچ سے قبل ہی کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیرِ اعظم کی روسی صدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل

Read Next

نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ جاری، ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے