
لاہور: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک چائنہ کوریڈور(سی پیک) کا پہلا دورکامیابی سے مکمل ہوچکا ہے جبکہ سی پیک کی وجہ سے آئندہ دس سال میں8کروڑنئی نوکریاں نکلیں گی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک پراب کام صیح سمت میں چل رہا ہے، پاکستان کی طرف سے سست روی اورکچھ کنفوژن تھی جو کہ اب کلیئرہوچکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں جوسارے ایشوزتھے وہ کلیئرہوچکے ہیں، پاک،چین دونوں اطراف سے سی پیک کوآگے لیکرچلنا خوش آئند بات ہے جبکہ ایم ایل ون کی کنفوژن بھی کلیئرہوجائے گی۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا، چین کورونا کی وجہ سے خوفزدہ ہوگیا تھا جبکہ صدرشی جن پنگ کورونا کی وجہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کررہے تھے۔
0 Reviews
Tags: 3pm headlines today 92 news 92 News Hd 92 news headlines 92 news headlines today 92 news live youtube today