• جنوری 28, 2022

سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتےہوئے کہا ہے کہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عظم رکھتی ہے۔

وزیراعظم کی صدارت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا اجلاس ہوا، وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔

معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المدت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عظم رکھتی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ای وی ایم کے استعمال میں اہم پیشرفت، وفاقی حکومت کا الیکشن کمیشن سے رابطہ

Read Next

بلاول نے بھانجے کیساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے