• اکتوبر 30, 2020

سی ای او کے الیکٹرک کے خلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں شکایت

کراچی،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف پاکستان انجینئرنگ کونسل میں موصول ہونے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے مطابق مونس علوی چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں

شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ مونس علوی جون 2018 میں بطور سی ای او کے الیکٹرک تعینات ہوئے،قانون کے تحت سربراہ کے الیکٹرک مستند انجینئر ہی ہو سکتا ہے،کونسل مونس علوی کے خلاف پی ای سی قوانین کے خلاف ورزی پر کارروائی کرے۔ مونس علوی پی ای سی ایکٹ 1975 کے تحت کے الیکٹرک کے سربراہ نہیں بن سکتے شکایت کنندگان سے کونسل سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کے سربراہ مونس علوی کو عہدے سے ہٹایا جائے خیال رہے کہ آج سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ لگنے سے اموات پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے سماعت کے دوران کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کرنٹ لگنےسے اموات پر کے الیکٹرک کا مکمل آڈٹ اور سی ای او کے الیکٹرک کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘چھانگا مانگا سیاست، این آر او، پروپیگنڈے اور سازشیں ن لیگی سیاست کا محور’شہباز گل

Read Next

کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصر حسین شاہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے