• فروری 28, 2021

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیر ستان میں آپریشن،کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک

نرگوسا: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک، ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، مارے جانے والوں کی عثمان علی اور وحید کے نام سے شناخت ہوئی۔ ملک دشمن عناصر پر زمین تنگ کر دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا جسے حراست میں لے لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ عثمان علی اور وحید کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے فعال کارکنان تھے، بم بنانے کے ماہر اور دیگر نوجوانوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دینے میں بھی ملوث رہے۔ اغوا برائے تاوان اور بھتے خوری کی وارداتیں کرنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث تھے، دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر حملے میں مطلوب تھا۔ اس حملےمیں کیپٹن عمرچیمہ، 2 جےسی اوز اور 3 سپاہی شہید ہوئےتھے جبکہ 4 سپاہی زخمی ہوئےتھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والے 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

Read Next

چین میں سونے کی کان میں دھماکہ،12 کان کن پھنس گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے