
اسلام آباد () سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے کوششیں تیز، دو آزاد ارکان ہدایت اللہ اور ہلال الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کی تحریری حمایت کر دی، پیپلز پارٹی کو مجموعی طور پر 26 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ توقع ہے منتخب نمائندے اور سیاسی قیادت عدالت کو ملوث کیے بغیر تنازعات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
0 Reviews