• اکتوبر 23, 2020

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں میر حاصل بزنجو کو خراج عقیدت پیش، فاتحہ خوانی

اسلام آباد: سینیٹ اور قومی اسمبلی میں سربراہ نیشنل پارٹی میر حاصل بزنجو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میر حاصل بزنجو کے ساتھ قریبی تعلق تھا، حاصل بزنجو نے ساری عمر جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، میر حاصل بزنجو عدم تشدد، معتدل مزاج کے رہنما تھے، حاصل بزنجو کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کے احترام اور ان کی یاد میں قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میر حاصل بزنجو کیساتھ جمہوریت کی کشتی میں رہے، میر حاصل بزنجو مستقل مزاج اور حق کی بات کرتے تھے، حاصل بزنجو نے کبھی پیسے، ریاستی طاقت کا سہارا نہیں لیا، میر حاصل بزنجو کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، حاصل بزنجو ہمیشہ جمہوریت کے حق، آمریت کیخلاف کھڑے رہے، حاصل بزنجو آخری دم تک اپنی سوچ اور نظریے پر قائم رہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1tv I News Headlines | 01 PM | 21 August 2020

Read Next

7 ستمبر کو فیصلہ ہوگا سکول 15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں: شفقت محمود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے