• اپریل 14, 2021

سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد( ) سینیٹ انتخابات سے متعلق 25 فروری کو محفوظ ہونے والا فیصلہ سنا دیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے نہیں کرائے جاسکتے ، سینیٹ انتخابات آئین و قانون کے تحت ہونگے ، عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے ،سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو برقرار رکھنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ، سینیٹ انتخابات سے متلعق فیصلہ چار ایک کی اکثریت سے سنایا گیا، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کر سکتی ہے ، علاوہ ازیں فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی لیکن ووٹنگ تاحیات خفیہ نہیں رکھی جاسکتی ، فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ووٹنگ کی خفیہ شماری کس حد تک ہوگی اس کا تعین الیکشن کمیشن کرے گی ۔ عدلیہ کی جانب سے تمام اداروں کو الیکشن کمیشن سے مکمل معاونت کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وسمِ بہار کی کچنار، مفید سبزی

Read Next

حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے