• مارچ 1, 2021

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔ ای سی پی نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں، آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے، آرٹیکل 226 کے مطابق وزیراعظم، وزیراعلیٰ کے سوا تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہونگے۔دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کر دی۔ جماعت اسلامی نے تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ جواب میں کہا گیا کہ اوپن بیلٹ کیلئے صرف قانون نہیں آئین میں بھی ترمیم کرنا ہوگی، سینیٹ انتخابات کیسے کرانے ہیں فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنے دیا جائے، سینیٹ انتخابات پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔جواب میں مزید کہا گیا کہ سینیٹ امیدواروں کو صادق اور امین ہونا چاہئے، ووٹ خریدنے والا امیدوار صادق اور امین نہیں ہوسکتا، اراکین اسمبلی کی صوابدید ہے وہ ووٹ کس کو دیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی آئی اے کے لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

Read Next

امید ہے امریکا میں نئی انتظامیہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کریگی: شاہ محمود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے