• اپریل 16, 2021

سینیٹ الیکشن وقت پر ہی ہونگے، ترمیم کر کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا: رضا ربانی

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہی ہوں گے، ترمیم کر کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، مشتر کہ مفادات کونسل کے فیصلے بھی کابینہ خود کر رہی ہے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 59 میں درج ہے کونسا سینیٹر کب ریٹائرڈ ہوگا، سینیٹ میں شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابات کرانے کی بات کی گئی، شوآف ہینڈز سے سینیٹ کے انتخابات مزید پولرائزیشن کی طرف ایک قدم ہے، امید کرتا ہوں سپریم کورٹ ایگزایکٹو کے اس کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

استعفوں کی دھمکی سیاسی ایٹم بم نہیں، پھلجھڑی ہوگی: شیخ رشید

Read Next

بڑھاپے میں ہونے والی بیماری کی وہ علامت جو جوانی میں بھی ظاہر ہوسکتی ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے