• اپریل 18, 2021

سینیٹ الیکشن میں حکمرانوں کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے،مولانا فضل الرحمان

سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد ، حکومت کی جعلی حکمرانی بے نقاب ہوچکی ہے، فضل الرحمٰن

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد پی ڈی ایم کی قیادت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کی ، اس موقع پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ کے امیدوار کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے اور اس پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، حکومت کا حکمرانی کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے اور واضح طور پر کہوں گا کہ عمران خان جعلی تھا اور آج کے بعد وہ اقتدار اور حکمرانی کی اخلاقی حیثیت بھی کھو بیٹھا ہے اور اس کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا موقف واضح طور پر کامیاب ہوا کہ یہ نااہل لوگ ہیں ، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کی تمام اتحادی جماعتوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہم نے مل کر ملک بھر میں ہونے والے بائی الیکشنز میں اس ڈمی حکومت کو شکست دی، آج سینیٹ میں بھی اس کٹھ پتلی حکومت کو بری طرح شکست دی، نومنتخب سینیٹر و سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج جمہوری قوت کی فتح ہوئی اور اس پر قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی سپورٹ کیلئے مشکور ہوں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پر مہر لگ چکی ہے کہ وہ ریجیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور ان کو اب مستعفی ہوجانا چاہیے ، پی ڈی ایم کی جدو جہد میں ایک اور کامیابی حاصل ہوئی اور ہمارا اصل مقصد ملک میں آئین کی بالا دستی اور وفاق اور صوبوں کو اپنے حقوق کے تحفظ کی حکمرانی ہے ،سب ملکر ملک میں جمہوری حکومت قائم کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تحریک انصاف وزراء کی پریس کانفرنس،الیکشن کمیشن کا نوٹس

Read Next

کل مک مکا کے نام پر جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا،فردوس عاشق اعوان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے