• اپریل 11, 2021

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی بلاول بھٹو کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ترجمانی سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دیے۔

 

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں۔ ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز، بلاول کے علاوہ پی ڈی ایم اراکین اسمبلی کے استعفے جمع ہونے کا سلسلہ جاری

Read Next

حکومتی حکمت عملی کے باعث چینی کی قیمت نیچے آئی: وزیراعظم عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے