• اپریل 18, 2021

سینٹ انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی:پی ٹی آئی نے2ارکان کو فارغ کردیا

سینٹ انتخابات میں ضمیر فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصافنے دو اراکین کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے جماعت کی حکمتِ عملی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف کارروائی کی ہے۔

پی-ایس ون جیکب آباد-1 سے اسلم ابڑو اور پی-ایس-18/گھوٹکی-1 سے شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

سندھ سے تعلق رکھنے والی دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ اور کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کیا۔

تحریک انصاف کی قیادت کو دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

سینٹ انتخابات کے دوران اسلم ابڑو اور شہریار شر نے جماعتی احکامات سے روگردانی کی۔ دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

واضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹا دیا گیا۔

ملزمان قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ اور کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف کا دورہ بحرین، کمانڈر نیشنل گارڈ اور سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

Read Next

ایم کیو ایم لندن کی کہکشاں حیدر کا کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے