• دسمبر 1, 2021

سینما گھروں میں 2 سال بعد پاکستان کی پہلی فلم “کھیل کھیل میں” ریلیز

لاہور: کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد سینما گھروں کے کھلنے کے 3 ہفتے بعد پہلی پاکستانی فلم “کھیل کھیل میں” ریلیز کر دی گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ملکی سینماوں میں تقریبا 2 سال بعد کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی گئی ہے۔اس سے قبل سال 2020 کے آغاز پر پاکستانی فلمیں ریلیز کی گئی تھیں۔ ملک بھر میں کورونا وبا کے سبب مارچ 2020 کے آغاز میں سینما گھر بند کر دیئے گئے تھے۔

مذکورہ فلم میں سجل علی اور بلال عباس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں مرینا خان، ثمینہ احمد، جاوید شیخ اور منظر صہبائی شامل ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین آج ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری معرکہ

Read Next

فلمیں فلاپ ہونے پر کمرے میں بند ہو کر روتا ہوں: عامر خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے