• ستمبر 23, 2021

سینتیس کروڑ کے 7 ترقیاتی منصوبے منظور

لاہور ( )رواں مالی سال کے بجٹ سے ایل ڈی اے نے پہلے سات منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی، 36 کروڑ 78 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا، سات منصوبے رواں مالی سال میں ہی مکمل کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کو مد نظر رکھتے ہوئے گلبرگ میں سیوریج سسٹم کو بہتر بنایا جائے گا، جے بلاک گلبرگ تھری اور سی تھری بلاک گلبرگ تھری میں سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا، گلبرگ میں سیوریج سسٹم بچھانے کے لیے 8 کروڑ 98 لاکھ 90 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، پی پی 168 کے علاقہ حاجی پارک، عمر پارک، میو کالونی کی سڑکوں کی بحالی کے لئے 3 کروڑ 76 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، گلشن کالونی ،نیازی چوک ، گوالہ کالونی سڑکوں کی مرمت کے لیے 3 کروڑ 27 لاکھ روپے منظور کر لیے گئے ،ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کام فی الفور شروع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

3روز میں ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے کلو اضافہ

Read Next

تکنیکی علوم تدریسی نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے