• نومبر 29, 2021

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو وزارت سے مستعفی ہونے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو وزارت سے مستعفی ہونے کی اجازت مل گئی۔

وزیراعظم عمران خان سے آج ہونے والی ملاقات میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کاروباری غیر جانبداری قائم رکھنے کے لئے ایک بار پھر حکومتی عہدے سے مستعفی ہونے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو، لہذا بطور سینئر وزیر خوراک پنجاب میرا استعفی قبول کیا جائے۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ممنون ہوں، اُنہوں نے میری درخواست قبول کی، اپنا استعفی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا رہا ہوں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تجوری ہائٹس مسمار، نسلہ ٹاور کے تین فلور منہدم: پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع

Read Next

پاکستان کی سب سے بڑی بوٹ ریلی ستولا آئی لینڈ سے ہوتی گوادر پہنچ گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے