• نومبر 29, 2021

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

لاہور: سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے، سہیل اصغر گزشتہ ڈیڑھ سال سے علیل تھے۔

اہلیہ سہیل اصغر نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل ان کا بڑی آنت کا آپریشن بھی ہوا لیکن وہ ٹھیک نہیں ہوسکے، سہیل اصغر ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے، سہیل اصغر آج صبح ساڑھے گیارہ بجے انتقال کرگئے ہیں، سہیل اصغر کی نماز جنازہ اتوار کو نماز عصر کے بعد بحریہ ٹاون میں ادا کی جائے گی۔

 خیال رہے سہیل اصغر کی پیدائش لاہور میں ہوئی اور وہیں انہوں نے تعلیم مکمل کی، جس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کا حصہ بنے، 1978 سے 1988 تک سہیل اصغر ریڈیو جوکی کے طور پر کام کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے تھیٹر ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

سہیل اصغر کا شمار پاکستان کے کامیاب اور بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے، اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں لاگ، خدا کی بستی، کاجل گھر، دکھ سکھ ، حویلی، ریزہ ریزہ، پیاس، چاند گرہن اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اِس کے علاوہ 2003 میں مرحوم نے پہلی مرتبہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر قدم رکھا اور فلم  مراد  میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اُس کے بعد اُنہوں نے فلم  ماہ نور  میں بھی کام کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ٹانک: کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، خواتین بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق

Read Next

جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کی اپیلوں پر سماعت کیلئے نیا 2 رکنی بنچ تشکیل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے