• جولائی 28, 2021

سینئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز، اہلخانہ کی دعاؤں کی درخواست

کراچی:پاکستان کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی طبیعت ناساز ہے ان کے اہلخانہ نے تمام لوگوں سے صحت یابی کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انور اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں جنہوں نے اردو اور سندھی کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کئے ۔ انور اقبال ان دنوں شدید علیل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے نہایت کمزور نظر آرہے ہیں۔ ان کے اہلخانہ نے اداکار کی جلد صحت یابی کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کینیڈا: چاقو بردار شخص نے 2 مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیئے، ایک زخمی

Read Next

طالبان کابل پر قابض ہوگئے تو اپنی سرحدیں بند کردیں گے، عمران خان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے