• ستمبر 18, 2021

سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور:  پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سینئر ترین اداکارہ دردانہ بٹ کینسر سے نبرد آزما ہیں، میزبان خالد ملک نے اس خبر کو سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا۔

خالد ملک نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز ہے، ان کی صحت کیلئے دعا کریں، ہماری قابل احترام دردانہ بٹ آپا اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی دے۔

خالد ملک کے بعد دیگر اداکاروں نے بھی ان کی صحت کیلئے دعاؤں کی اپیل کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کےخلاف نئی حکمت عملی تیار، 5 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

Read Next

دنانیر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے