• دسمبر 7, 2021

سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا حیرت انگیز احساس: آصف علی

لاہور: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دو اہم میچز میں شاندار چھکے مار کر ٹیم کو فتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شائقین کرکٹ کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا حیرت انگیز احساس ہے۔

آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں کپتان بابر اعظم قومی پرچم کو دیکھ رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آصف علی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

آصف علی نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کی دعاؤں اور سپورٹ سے ٹیم پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اْنہوں نے لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔ قومی کرکٹر نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں عزت اور کامیابی سے نوازے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کس کی کس سے ڈیل ہوئی پتہ نہیں، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے: شیخ رشید

Read Next

سائنسدانوں نے بغیر بیٹری کام کرنیوالا آلہ سماعت تیار کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے