• اکتوبر 22, 2020

سیف الملوک کھوکھر کی شہباز گل کے الزامات کی تردید، لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے شہباز گل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کھوکھر پیلس میں کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اپنے لیڈر عمران خان کی طرز پر جھوٹ بولنے کا وطیرہ ہے۔ شہباز گل نے بھی جھوٹا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے چینلج دیا کہ شہباز گل اگر الزامات ثابت کر دیں تو کھوکھر برادران سیاست کو الوداع کہہ دیں گے۔ شہباز گل کو جھوٹا الزام لگانے پر لیگل نوٹس بھی بھجواؤں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم نوازنے لاہورکے کھوکھر پیلس میں ایک انڈین سے ملاقات کی:شہبازگل کا دعویٰ

Read Next

میاں نواز شریف کو لانا ضروری، لیکن آسان نہیں ہوگا: فواد چودھری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے