• دسمبر 7, 2021

سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پراپنے نام کیساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹادیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پروفائل پر شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کا نام ہٹا کر اپنے نام کے ساتھ والد کا نام لکھ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر نام کی تبدیلی کے بعد سیدہ طوبیٰ عامر کے بجائے اب اداکارہ کا نام سیدہ طوبیٰ انور ہوچکا ہے۔

اگر بات کی جائے سیدہ طوبیٰ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تو اس پر بھی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے والد کا نام لگالیا ہے۔ سیدہ طوبیٰ کے گزشتہ برس کیے جانے والے ایک ٹوئٹ کے سکرین شاٹ کو دیکھا جائے تو اس میں ان کا نام ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ لکھا ہوا ہے۔ جب کہ اب ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے نام میں تبدیلی واضح طور پر نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب سیدہ طوبیٰ اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو نہیں کیا ہوا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش تھیں کہ عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی جس کے بعد عامر لیاقت نے ان خبروں کی تردید کردی تھی لیکن سیدہ طوبیٰ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا آج نمیبیا، بھارت کا سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

Read Next

فیصل قریشی کی گاڑی کو دبئی میں حادثہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے