• جولائی 6, 2022

سیالکوٹ واقعہ: پکڑدھکڑ جاری، 26 مرکزی ملزموں سمیت اب تک 131 ملزم گرفتار

سیالکوٹ:  سیالکوٹ واقعہ کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 26 مرکزی ملزموں سمیت 131 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے چھاپے جاری ہیں۔

آنجہانی پریانتھا کمارا کی ڈیڈ باڈی کچھ دیر بعد لاہور سے سری لنکا روانہ کی جائے گی۔ پولیس نے گزشتہ رات لاش کو سری لنکن حکام کے حوالے کر دیا تھا۔ حکام لاش کو لے کر ائرپورٹ کی کارگو سکیشن لے گئے۔ پریانتھا دیاوادنا کو فیکٹری ملازمین نے تشدد کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی۔

 علاوہ ازیں کیس کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر کیس کی تفتیش کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل کالز کے ڈیٹا سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید مرکزی کرداروں کا تعین کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس افسوسناک واقعہ کے تمام ملزمان کو پنجاب پولیس بہت جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کر دے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور اب تک سینکڑوں چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا گزشتہ رات ٹریس کر کے گرفتار کئے گئے 6 ملزمان کو ویڈیو فوٹیج میں تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں ڈنڈے بھی واضح ہیں۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب تحقیقات کے سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے سیکرٹری پراسکیوشن کو کیس کی مکمل پیروی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی: ملازمین گھر سے لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات سمیت سامان لوٹ کر فرار

Read Next

شہر قائد میں دسمبر کے دوسرے ہفتے موسم سرما کے آغاز کا امکان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔