• جنوری 17, 2022

سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، بربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، انتہا پسندی، فرقہ واریت او ردہشت گردی جیسی برائیوں کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، غیر ملکی شہری کو زندہ جلانا گھناؤنا فعل ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ قانون ہاتھ میں لے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ میں ملوث عناصر نے پاکستان کے امیج کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، اس واقعہ سے انسانیت کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

The Ranjha Show | Flower Exhibition In Jasmine Garden Islamabad | A1Tv | 04 December 2021

Read Next

کورونا کی نئی قسم اومی کرون: پاکستان آنیوالے مسافروں کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے