• جولائی 6, 2022

‘سیالکوٹ واقعہ بڑے طوفان کا پیش خیمہ، ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیئے’

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ بے حسی اور بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیئے ہیں، ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے، بہت توجہ چاہیئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، غیر ملکی شہری کو جلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے، ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں، ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے، انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی، اسلام امن اور آشتی کا دین ہے، دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

غیر ملکی شہری کو جلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Read Next

اثاثہ جات کیس: آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔