• نومبر 29, 2021

سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے معیاری انفراسٹراکچر کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ کم لاگت پر معیاری شاہراہوں کی تعمیر پر توجہ مرکوز ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 10753 کلومیٹر طویل 27 نئی شاہراہوں کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا، 4 رویہ شاہراہ فی کلومیٹر لاگت کا تخمینہ 17 کروڑ ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے 37 کروڑ روپے خرچ کئے۔ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے بھی سیالکوٹ لاہور موٹروے سے 10 کروڑ روپے فی کلومیٹر کم لاگتپر تعمیر ہو رہی ہے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے معیاری انفراسٹراکچر کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ سیالکوٹ ،کھاریاں، راولپنڈی موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کم سے کم لاگت پر معیاری انفراسٹرکچرتعمیر کیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سمیت سیاسی رہنما چودھری شجاعت کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو

Read Next

چھوٹی پارٹیوں کو مشترکہ اجلاس میں جانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: فضل الرحمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے