• اپریل 11, 2021

سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور:سیاسی جلسوں پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور کو فریق بنایا گیا۔  مفاد عامہ کی درخواست میں کورونا کی دوسری لہر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کے شدید پھیلاوٴ کی وجہ سے ہسپتالوں میں بسترز کم پڑنے لگے ہیں، عالمی وائرس سے بچاؤ کیلئے جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے، ہسپتالوں میں فارمیسیز کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ سینئر پروفیسر کی رات کے اوقات میں کورونا وارڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے، لواحقین کو مریض کی حالت کے بارے میں آگاہ کرے اور ویڈیو کالز کی سہولت بھی یقینی بنائی جائے، اگر ان اقدامات کو یقینی نا بنایا گیا تو تشویشناک حد تک ہلاکتوں کا خطرہ ہے، جلسے جلوسوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی لگانا وقت کی ضرورت ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت مخالف محاذ: پی ڈی ایم قیادت 8 دسمبر کو اسلام آباد میں سر جوڑ کر بیٹھے گی

Read Next

لیگی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر، وحید گل، رانا مبشر کے فرنٹ مینوں پر مقدمات درج

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے