• جون 22, 2021

‘سیاست نہیں، انصاف کیا جائے، بہت وقت گزر گیا، اب انصاف مل جانا چاہئے’

لاہور: جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سیاست نہیں، انصاف کیا جائے، بہت وقت گزر گیا، اب انصاف مل جانا چاہئے، کسی حکومتی عہدیدار سے ملاقات نہیں ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری ضمانت کیلئے آج عدالت پیش ہوئے، ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے، عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا، تمام دوستوں نے وزیراعظم سے بات کی تھی، علی ظفر نے بڑی محنت سے رپورٹ مکمل کی، امید تھی رپورٹ منظرعام پر آجائے گی، علی ظفر نے کہا تھا مئی میں رپورٹ پیش کردوں گا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے رپورٹ میں جو کہا ہے اس پر ایکشن لیا جائے، علی ظفر کی تحقیقات مکمل ہوگئی، اب تک رپورٹ منظرعام پر نہیں آئی، رپورٹ آنے پر کھل کر بات ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم آج پھر عوام سے فون پر براہ راست گفتگو کریں گے

Read Next

تھائی لینڈ میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ، نصف تعداد جیلوں میں قید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے