• جنوری 28, 2022

‘سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں، عمران خان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے’

جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے مقابلے کا کوئی لیڈر نہیں، ان کا پورے پاکستان میں ووٹ ہے، سیاست مریم نواز کے بس کی بات نہیں۔

جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نون لیگ اداروں کو بلیک میل کر رہی ہے، بعد میں پتہ چلتا ہے یہ ساری ویڈیوز جعلی تھیں۔ نون لیگ لوگوں کو لالچ دے کر الیکشن لڑتی اور ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگاتی ہے، کیا ووٹ کو 2،2 ہزارمیں خریدنا اس کی عزت ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کو ای وی ایم سے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ مریم نواز نے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں، بعد میں پتہ چلا مریم نوازکی لندن میں بھی اربوں روپے کی پراپرٹی ہے۔ عمران خان کےعلاوہ یہ باقی سب سیاسی بونے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی گرین لائن منصوبہ اگلے 10دن میں ٹرائل آپریشن کیلئے تیارہوگا:اسد عمر

Read Next

مسلم لیگ(ق) کے رہنما وہاب سلطان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے