• اگست 15, 2022

سیاستدان اپنی دولت میں سے 5 فیصد ملک کیلئے عطیہ کریں: علی ظفر

لاہور: اپنی آواز سے سب پر سحر طاری کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے قومی سیاست دانوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے کہا لکھا کہ میرا سیاستدانوں کو عاجزانہ مشورہ ہے وہ اپنی دولت میں سے پانچ فیصد پاکستان کے لیے عطیہ کریں۔

علی ظفر نے کہا کہ سیاست دانوں کے ایسا کرنے سے قوم کو بھی اس کی ترغیب ملے گی کیوں کہ مثال سے رہنمائی ملتی ہے۔

گلوکار کے ٹوئٹ پر مداحوں نے تعریف کی اور اسے بہترین مشورہ قرار دیا جب کہ بعض صارفین نے ان پر تنقید کی اور کہا کہ یہ کام پہلے گھر سے شروع کیا جاتا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

75 روپے کے کرنسی نوٹ کا ڈیزائن جعلی قرار

Read Next

آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلی ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔