• اکتوبر 22, 2021

سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی ڈبل ڈیکر بس چلا دی گئی

اسلام آباد: سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں خصوصی ڈبل ڈیکر بس چلائی گئی جس میں بچوں بڑوں نے خوب موج مستی کی اور اسلام آباد کے سیاحتی مقامات سے محظوظ ہوئے۔

سڑکوں پر خواری نہ پبلک ٹرانسپورٹ کے دھکے، ایک ٹکٹ پر ڈبل ڈیکر بس پر دیکھی فیصل مسجد، لیک ویو پارک اور پاکستان مونومنٹ، شہر اقتدار کی خوبصورتی اور دلکش نظاروں پرسیاح فدا۔

سی ڈی اے کے ڈائریکٹر سپورٹس عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ سے پاکستان کے امیج کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس کے سفر سے ایک ہی ٹکٹ پر شہر اقتدار کے تمام اہم مقامات کی سیر ہوجاتی ہے جسے بچے بڑے سب انجوائے کرتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملتان: پی ایچ اے کی عدم دلچسپی، پارکوں کے جھولوں کیساتھ ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Read Next

تباہ حال سیوریج سسٹم: شہر قائد میں متوقع برسات کے باوجود موثر پیشگی اقدامات التوا کا شکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے