• ستمبر 26, 2021

سیاحتی مقامات پر فور جی سروس کی فراہمی کا منصوبہ

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے ملک بھر میں موبائل کوریج سے محروم سیاحتی مقامات پر فورجی سروس کی فراہمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ کوریج سے محروم ستائیس علاقوں میں موبائل سروس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یونیورسل سروس فنڈ نے سیاحتی مقامات پر فورجی سروسز کی فراہمی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور ملک بھر میں ستائیس مختلف مقامات پر موبائل فون سروسز فراہم کی جائیں گی۔

بابوسر ٹاپ، لولوسر جھیل، بابوسر پاس، سیف الملوک جھیل پر بھی موبائل سروسز فراہم کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ مشک پوری پیک اور گلیات کے دیگر علاقوں میں موبائل فون سروسز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق یو ایس ایف کی جانب سے موبائل سروسز کی فراہمی سے متعلق ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بولیاں وصول ہونے کے بعد سروسز کی فراہمی کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔ یو ایس ایف بورڈ کی مںظوری کے بعد سروسز فراہمی کا عمل شروع ہو جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پہلا ٹیسٹ میچ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی

Read Next

سوشل نہ ہونا طلاق کی وجہ، فضا نے رازسے پردہ اٹھادیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے